29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیراہتمام ای کچہری کا انعقاد،فوی نوعیت کی شکایات...

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے زیراہتمام ای کچہری کا انعقاد،فوی نوعیت کی شکایات کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) سمیر سعید کی سربراہی میں منعقدہ ای کچہری میں فوری نوعیت کی شکایات کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا، دیگر شکایات متعلقہ محکموں کو بھجوا دیں اور مقامی مسائل کے فوری ازالہ کی ہدایت جاری کر دیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے منگل کو ای کچہری کا انعقاد کیا جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ) سمیر سعید نے کی۔ ڈائریکٹرز انجینئرنگ سروسز، ہیومن ریسورسز، سکیورٹی، کمرشل و سٹیٹس اور کمیونیکیشن و نیویگیشن سروسز کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مسافروں کی شکایات میں سامان کے گم یا خراب ہونے، ایئرلائنز کی جانب سے معاوضے کی تاخیر، گرائونڈ ہینڈلنگ ایجنسی کے خلاف رشوت کے الزامات اور ایئرپورٹس پر مسلح اہلکاروں کی جگہ فیسلیٹیشن سٹاف تعینات کرنے کی درخواستیں شامل تھیں۔ ملازمین کی شکایات میں اہلکاروں کی جانب سے ہراسانی، سکیورٹی عملے کی جانب سے ریٹینرشپ ملازمین سے غیر قانونی فیس لینا اور کنٹریکٹرز کی جانب سے مکمل تنخواہیں نہ دینا شامل تھیں۔

- Advertisement -

انفراسٹرکچر کے مسائل جیسے ٹریفک جام، قلیوں کی کمی اور ناکافی سہولیات کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرسعید نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے کنسلٹنسی مرحلہ جاری ہے اور رن وے کی توسیع اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گی۔

انہوں نے فوری نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر ہدایات جاری کردیں، دیگر شکایات متعلقہ محکموں کو بھجوا دی گئیں اور مقامی مسائل کے فوری ازالہ کی ہدایت بھی جاری کر دی جبکہ پیچیدہ معاملات میں شکایت کنندگان سے مزید شواہد طلب کئے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر چیئرمین نے کہاکہ ہم عوامی رائے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یہی اصلاحات کا راستہ ہے، آج موصول ہونے والی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا اور سروس کوالٹی کے لیے نظام میں اصلاحات کو ترجیح دی جائے گی۔ زیر التوا معاملات کی پیش رفت آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں