پاکستان ایئر فورس کی جانب سے پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد، ملی نغمہ جاری

186
Pakistan Air Force

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):پاک فضائیہ (پی اے ایف) نے یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔پیر کو یہاں جاری پی اے ایف کی پریس ریلیز کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے یوم آزادی پر جاری کردہ ملی نغمہ میں "جدید کاری کا سفر، آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اور جدت کی جستجو ” کا خصوصی پیغام دیا گیا ہے ۔

خصوصی نغمہ کے اس پیغام میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے دفاع کے مقدس فریضے کو پورا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور فرض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔