اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء پیسفک ریجن میں سب سے زیادہ191میں سے169ووٹ لیکر انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہو گیاجبکہ مریم صفدر ایک انٹرویو میں کہہ رہی تھیں کہ پاکستان سفارتی سطح پر ناکام ہوگیا ہے۔بدھ کو ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ این آر او ملنے میں ناکامی کومریم صفدر پاکستان کی ناکامی بنا کر پیش کر رہی ہیں۔