راولپنڈی۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیراہتمام آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کی دعائے مغفرت کے لئے تقریب منعقد ہوئی ۔خصوصی دعائیہ تقریب میں جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کےلئے قران خوانی کی گئی اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔
اس موقع پر جنرل (ر )عبدالقیوم نےکہا کہ ماں باپ کا سایہ بہت بڑی نعمت ہے لیکن قانون فطرت ہے کہ ہر ذی روح کو اس دنیا سے جانا ہے،ماں کی رحلت سے زندگی میں پیدا ہونے والا خلا ءکبھی پر نہیں ہونا لیکن رضائے الٰہی میں راضی رہنا اور صبر کرنا ہی رب کا حکم ہے۔جنرل (ر )عبدالقیوم نے اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی افغانستان کے راستے ہورہی ہے جو کہ افسوسناک ہے ،پاکستان نے ہمیشہ افغانیوں کو سپورٹ کیا مگر امریکہ کے چھوڑے ہوئے اسلحہ سے پاکستان میں ہی بدامنی پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گورننس بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور گورننس بہتر کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تبھی ملک میں امن کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔ دعائے مغفرت میں سابق فوجی افسران سمیت "پیس” کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان اور سینیٹر میاں عتیق نے خصوصی شرکت کی ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577095