24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے،...

پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، دھمکیوں اور جھوٹ سے پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا ،وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ

- Advertisement -

ساہیوال۔ 27 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیر سید عمران احمد شاہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، دھمکیوں اور جھوٹ سے پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، مودی سرکار کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور خطے کو جنگ میں دھکیلنے سے گریز کریں۔ انہوں نے یہ بات ساہیوال شہر کے معروف کھوکھا بازار کی روڈ کارپٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو ایک کروڑ روپے کے فنڈ سے مکمل کی جائے گی۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم، ساہیوال پریس کلب کے صدر محمد نعیم شیخ، مسلم لیگی کارکنوں عمران بلوچ، چوہدری محمد ندیم اور دکانداروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر پیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنا رہی ہے اور شہر کی ترقی کے لیے مزید فنڈز بھی حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے شہر میں جاری تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں مدد دینے اور حمایت کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 12 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ان بازاروں کو ماڈرن بنایا جا رہا ہے جس سے خریداروں کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہر میں پسپ پروگرام کے تحت سیوریج لائنیں بچھانے کی تکمیل کے بعد سیوریج کے مسائل حل ہوں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شہر کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہی ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پنجاب حکومت سے شہر کے لیے ایک بڑا ترقیاتی پیکج منظور کرایا جائے جس سے شہر کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے گا اور عوام کو بنیادی شہری سہولیات کی بہتر فراہم ممکن ہو گی۔ تقریب کے اختتام پر غزہ کے مسلمانوں کی مشکلات کے خاتمے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588502

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں