پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے، ہم نےاپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی ضروریات کے مطابق حفاظتی اقدامات کئے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف

126

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دوٹوک انداز میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ملک ہے۔ کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے ۔ہم نےاپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لئے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی ضروریات کے مطابق حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اپنے جوہری اثاثوں کے لئے ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے کی ضروریات کے مطابق بہترین انتظامات کئے ہیں۔ کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے ۔ہم ان حفاظتی اقدامات کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اٹھاتے ہیں