پاکستان ایک غیرت مند قوم کا ملک ہے،امریکہ کو واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم اڈے نہیں دیں گے،وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

63
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک غیرت مند قوم کا ملک ہے، اس وقت ہماراوزیراعظم وہ ہے جس کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، وہ مغرب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہے، امریکہ کو واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم اڈے نہیں دیں گے۔

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کاکوئی ایک ایسا لیڈر بتائیں جس نے منی ٹریل یا کوئی رسید دی ہو، نواز شریف سے اسحاق ڈار تک کسی نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے بعد کوئی الزام نہیں لگتا، الیکشن کے بعد معاملہ ختم ہو جاتا ہے، یہاں تین سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی بھی 2018ء کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیا جارہا ہے

۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو کئی بار کہہ چکی ہے کہ آئیں ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے مل کر قانون سازی کریں، بات چیت کیلئے پارلیمنٹ ہی سب سے بہترین فورم ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ جب تک اپوزیشن جھوٹ کا سلسلہ بند نہیں کرے گی پارلیمنٹ نہیں چل سکتی، حکومت نے کوئی رات کے اندھیرے میں بل پاس نہیں کئے، ان میں 2019ء کے بلز بھی شامل ہیں۔