24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومزرعی خبریںپاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کاملک میں دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے...

پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کاملک میں دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے قومی سمپوزیم کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) نے ملک میں دالوں (پلسز) کی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے دو روزہ قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔یہ ایونٹ آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ (ACIAR) پلسز پراجیکٹ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد مقامی استعمال کے لیے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے حوالے سے علم اور بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنا تھا۔ایونٹ کے دیگر مقاصد میں دالوں کی پیداوار، مارکیٹنگ، اور ویلیو چین کی ترقی کو فروغ دینا شامل تھا جس میں صنفی شمولیت اور ویلیو ایڈیشن پر بھی زور دیا گیا تاکہ درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے۔

سمپوزیم میں چار موضوعاتی سیشنز رکھے گئے جن میں دالوں کی پیداوار، ویلیو ایڈیشن، مارکیٹنگ، اور دیہی کاروبار شامل تھے۔اس موقع پر پالیسی اثرات، مستقبل کا لائحہ عمل اور پلسز ویلیو چین میں صنفی شمولیت پر بھی بات کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام صادق آفریدی نے دالوں کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے قومی پالیسی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے درآمدی متبادل اور دالوں کی پیداوار میں خود کفالت حاصل کرنے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسانوں اور صنعت کے درمیان روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو سکے۔نیشنل سیڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (NSDRA) کے چیئرمین ڈاکٹر آصف علی نے بھی پلسز سیکٹر کی اہمیت اور اس کے لیے پالیسی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ایونٹ میں سرکاری شعبے، محققین، جامعات اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں