پاکستان اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 300 رنز بنا لئے

80

دبئی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 300 رنز بنا لئے، شان مسعود اور عابد علی نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، شان مسعود سیسہ پلائی دیوار کی طرح کیویز باﺅلرز کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور وہ 164 رنز پر ناقابل شکست ہیں جبکہ عابد علی 81 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ منگل کو دبئی میں شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں پاکستان اے ٹیم نے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 300 رنز بنا لئے تھے، 63 کے سکور پر سمیع اسلم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے