22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان بااعتماد تجارتی شراکت دار ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش...

پاکستان بااعتماد تجارتی شراکت دار ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا ویبینار سے خطاب

- Advertisement -

برسلز۔5دسمبر (اے پی پی):یورپی یونین، بیلحیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع اور پرکشش دوستانہ کاروباری ماحول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک بااعتماد شراکت دار ہے، یورپی یونین ریگولیٹری فریم ورک نے پاکستان کو یورپی مارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی موزوں حیثیت دی ہے اور تجارت میں اضافے کا رجحان اس امر کا واضح ثبوت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم میں پاکستان کے سفارتخانہ کے زیر اہتمام ایک ویبینار "پاکستان میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع ” سےخطاب کرتے ہوئے کیا جس میں قومی تجارتی و سرمایہ کاری کے اداروں اور اور بیلجیم اور لکسمبرگ کے کاروباری اداروں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

پاکستان بااعتماد تجارتی شراکت دار ہے، ملک میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع دستیاب ہیں، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا ویبینار سے خطابانہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کے لیے حکومت کی مسلسل حمایت پر بھی روشنی ڈالی جو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔سفیر آمنہ بلوچ نے ان عوامل کو بھی اجاگر کیا جو پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک منفرد مقام بناتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں کاروبار دوست ماحول، کاروبار کرنے میں آسانی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کا حوالہ دیا۔ بدلتی ہوئی دنیا میں شراکت داری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان قابل اعتماد شراکت دار ہے۔

یورپی یونین کے ریگولیٹری فریم ورک نے پاکستان کو یورپی منڈی کی ضروریات کو پورا کرنے کی موزوں حیثیت دی اور تجارت میں اضافہ کا رحجان اس حقیقت کا ثبوت ہے ۔

تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی محمد بلال خان تجارت اور سرمایہ کاری کے اتاشی محمد بلال خان نے شرکاء کو پاکستان میں تجارت کے وسیع مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بیلجیم یورپی یونین میں پاکستان کا چھٹا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ،پاکستان کی تیار کردہ مصنوعات اور خام مال کی دستیابی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تجارت کو متنوع بنانے کا ایک بے پناہ موقع موجودہے ۔ جوائنٹ سیکرٹری ایس آئی ایف سی عاطف عمر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی سہولت کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی ۔شرکاء نے سفارت خانے کی اس کاوش کو سراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416990

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں