پاکستان بار کونسل کے انتخابات 2025 کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پاکستان بار کونسل کے ریٹرننگ آفیسر منصور عثمان اعوان نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات 2025 کا تفصیلی پروگرام جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے تمام مراحل نومبر اور دسمبر 2025 میں مکمل کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2025 دوپہر 2 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔ نامزدگیوں …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):اٹارنی جنرل آف پاکستان اور پاکستان بار کونسل کے ریٹرننگ آفیسر منصور عثمان اعوان نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات 2025 کا تفصیلی پروگرام جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابات کے تمام مراحل نومبر اور دسمبر 2025 میں مکمل کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 نومبر 2025 دوپہر 2 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 2 دسمبر 2025 کو ہوگی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 3 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 5 دسمبر 2025 تک اپنی نامزدگیاں واپس لے سکیں گے، جس کے بعد حتمی فہرست 6 دسمبر 2025 کو جاری ہوگی۔

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں پولنگ 13 دسمبر 2025 بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ گنتی 17 دسمبر 2025 کو کی جائے گی جبکہ انتخابی نتائج کا باضابطہ اعلان 22 دسمبر 2025 کو کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ انتخابات کے خلاف اعتراضات 31 دسمبر 2025 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر کا دفتر سپریم کورٹ بلڈنگ، کانسٹی ٹیوشن ایونیو، اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔