کراچی۔ 07 جون (اے پی پی):پاکستان بازار پولیس نے گلشن بہار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 2 کلو سے زائد چرس اور رقم برآمد کرلی۔
ایس ایچ او پاکستان بازار امام بخش لاشاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منیر علی کے نام سے ہوئی ہے جو اورنگی ٹائون سیکٹر 16 سے چرس کی سپلائی لے کر جارہا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔