پاکستان بازار پولیس کا گٹکاماوا کے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار،گٹکا ماوا،چھالیہ برآمد

17
ڈرگ فری پنجاب وژن کے تحت منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،خاتون سمیت سات ملزمان گرفتار،ایک ملزم کو 9 سال قید کی سزا

کراچی۔ 08 جون (اے پی پی):پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11میں رہائشی مکان میں قائم گٹکاماوا کے منی کارخانے پر چھاپہ مار کرایک ملزم کو گرفتار کرکے کارخانے سے200پڑیاں گٹکا ماوا، بھیگی ہوئی چھالیہ، ٹب ،ڈرم، تمباکو، پیکنگ ریپرز و دیگر سامان برآمدکرلیا۔

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے گرفتارملزم عزیز عرف اسامہ ولد عبدل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔