اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ 26 دسمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔ 30 دسمبر تک کھیلی جانے والی پانچ روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا ویمنز ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ میں آرمی، اسلام آباد ،لاہور، کراچی، ہزارہ، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
ترجمان کے مطابق واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ قومی ایونٹ کے انعقاد کے ذریعے خواتین میں باسکٹ بال کا کھیل مزید مقبولیت اختیار کرے گا۔