اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی زیر نگرانی پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن ، ٹین پن بائولنگ فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کے انتخابات جمعہ کو پی ایس بی کوچنگ سینٹر لاہور میں مکمل ہو گئے۔ پی ایس بی کے الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جہاں محمد طارق حسن صدر اور سہیل انور سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔ دیگر منتخب عہدیداروں میں محمد ارشاد (نائب صدر I)، خان زیب (نائب صدر II)، این کاشف آصف نجیب، مقصود صدیقی، حافظ شیخ محمد، حمزہ فاروق، آصف بٹ، شیخ صابر، جاوید بٹ اور عمیر بطور نائب صدور شامل ہیں۔ ارمغم مقیم فنانس سیکرٹری اور محمد فیاض ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
انتخابات پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین 2022، قومی سپورٹس پالیسی 2005 اور سپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 کے تحت شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔پی ایس بی الیکشن کمیشن نے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن اور الپائن کلب آف پاکستان کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹین پن بائولنگ کے اعجاز الرحمن صدر، کامران خالد سیکرٹری جنرل،علیم آغا اور آصف اورکزئی سینئر نائب صدور، محبوب الرحمان اور محمد محسن نائب صدور،محمد حسن چٹھہ، رومیس علی اور صابر لشکر والا جوائنٹ سیکریٹریز،صابر حسین اور شاہد اختر سوشل سیکریٹریز اور نور العین لیڈی سیکرٹری منتخب ہوگئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل عرفان ارشد الپائن کلب آف پاکستان کے صدر، ایاز احمد شگری جنرل سیکرٹری، حیات اللہ خان درانی سینئر نائب صدر، فیض علی ،رحمت اللہ قریشی،سعد طارق صدیق، کرار حیدری ،محمد زبیر فاروقی، علی رضا رضوی،مظفر فیضی اعوان اور نجیب اللہ نائب صدور، سجاد حسین خزانچی، لیور خان، محمد اسلم،نثار احمد خان، ممتاز احمد اور محمد عبداللہ خان مجلس عاملہ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر وسیم مجید ملک اور ممبران بابر سہیل و زوہیب حسن گوندل نے انتخابی عمل کی نگرانی کی جو مجموعی طور پر پرامن اور ضابطہ اخلاق کے مطابق مکمل کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس عمل کو کھیلوں کی تنظیم نو کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔