ریاض۔30اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس کے موقع پر ویتنام کے وزیراعظم فام من چن سے مل کر خوشی ہوئی۔
انہوں نےکہا کہ ہماری بات چیت تجارت، سرمایہ کاری اور لوگوں کے درمیان تبادلے کو بڑھانے پر مرکوز تھی، ہم نے آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔