پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

104
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے مابین انتہائی خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں اور تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امور میں پاکستانی مو¿قف اور او آئی سی میں مسلسل حمایت پر بحرین کے شکر گزار ہیں۔