پاکستان برابر مواقع کی سرزمین ہے، ہم ہر طرح سے انسان دوست اقدار کی مثال قائم کر رہے ہیں، شہریار خان آفریدی کا ٹویٹ

89

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان برابر مواقع کی سرزمین ہے۔ مردان بورڈ میں داخلہ لینے والے افغان مہاجر طالب علم نے دسویں جماعت میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا کے مہاجرین کے لیے مہمان نوازی کی علامت ہے اور ہم ہر طرح سے انسان دوست اقدار کی مثال قائم کر رہے ہیں۔