پاکستان برادر ملک مراکش کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی مراکش کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک مراکش کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں مراکش کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ …

اسلام آباد ۔ 09 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک مراکش کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں مراکش کے سفیر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو ان سے الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ طارق فاطمی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برادر ملک مراکش کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے سفیر کے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار کو سراہا اور ان کیلئے مستقبل میں نیک تمناﺅں اور کامیابیوں کا اظہار کیا۔

Leave a Reply