پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م

177

آٹھ سال کے وقفے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت قابل ستائش ہے ، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان بڑھ گیا ،درجہ بندی میں اضافے کیلئے حکومت کو سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی
پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م
اسلام آباد ۔ 19 جون(اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آٹھ سال کے وقفے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت قابل ستائش ہے جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شبانہ روز کوششوں کا دخل ہے ، اس اقدام سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا امکان بڑھ گیا ہے ،درجہ بندی میں اضافے کیلئے حکومت کو سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔اتوار کو یہاں جاری بیان میں میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شمولیت سے اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں تک پہنچ گئی ہے مگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپورتوجہ حاصل کرنے کیلیئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے جس میں بروکرز کے اختیارات میں کمی اور ریگولیٹرکے اختیارات میں اضافہ شامل ہےں۔ مارکیٹ جتنی شفاف ہو گی اتنی ہی زیادہ سرمایہ کاری ہو گی جس کیلئے اچھے اور برے بروکرزمیںامتیاز قائم کرنا ہوگااور خراب بروکر مافیا کی جوڑ توڑ، فنکاری اورشعبدہ بازی کی صلاحیت کو ختم کرنا ہو گا۔جب تک بروکرز کے مخصوص ٹولے کامارکیٹ کے اتار چڑھاﺅ پر کنٹرول رہے گایہ شعبہ ترقی نہیں کر سکے گا۔