پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

83

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے معیشت کے استحکام، ٹیکس چوری کے خاتمہ کے خلاف جدوجہد اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کو سراہا ہے۔ پی بی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گذشتہ روز اپنے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کونسل کا وفد ملک میں صنعتی ترقی کیلئے قومی حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرے گا