پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کےلئے اسلام آباد ٹیم کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا

79

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے لئے اسلام آباد کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ اسلام آباد کرکٹ کلب آف بلائنڈ کے جنرل سیکرٹری بلا ل ستی نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی اے ایف کرکٹ گراﺅنڈ پر جاری ہے اور تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن کو کوچ ابرار شاہ جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 رکنی اسلام آباد ٹیم کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا اور منتخب ٹیم پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام 10 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ میں شرکت کرے گی جس میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ، بہاولپور اور کشمیر کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔