اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے17 قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ بدھ کو پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جولائی سے دسمبر 2020ء کے لیے منتخب شدہ کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹیگری میں 4 جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں محمد راشد اور بدر منیر، کیٹیگری بی میں محمد اعجاز، نثارعلی، معین اسلم اور فیصل محمود جبکہ کیٹیگری سی میں ریاست خان، شاہ زیب حیدر، نعمت اللہ، محمد ظفر، زین اشرف، فخر عباس، انیس جاوید، مطیع اللہ، گل شیر، ثنائاللہ خان اور شفیع اللہ شامل ہیں۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لیے کھلاڑیوں کو آن لائن فزیکل فٹنس ٹیسٹ 6 سے 15جولائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی بی سی سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے. کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروری سے معطل ہیں جس کی وجہ سے پی بی سی سی نے 17 کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک چھ ماہ کے لیے فزیکل فٹنس کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دینے کے لیے 40 کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ 6 سے 15 جولائی تک لیے گئے، کونسل نے فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کے لیے منتحب کیا گیا ہے جس میں 4 کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹیگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹیگری میں 4 جبکہ سی کیٹیگری میں11 کھلاڑی شامل ہیں۔ تینوں کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 15 ہزار، 12 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=208301