اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے افغانستان کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل ایگزیکٹوکے اجلاس میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو ممبر شپ دینے پر بھی غورکیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدرسید سلطان شاہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سے درخواست کی ہے کہ ان کے کھلاڑیوں کوتربیت میں مدد فراہم کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں ممبر شپ بھی دلائی جائے تاکہ افغانستان کے کھلاڑی عالمی سطح کے مقابلوں میں بھی حصہ لے سکیں۔ ا
نہوں نے کہا کہ کونسل نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، اس سلسلے میں آئندہ ماہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان افغانستان کا دورہ کریں گے جہاں پروہ 35 افغان بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ اس سے پہلے بھی پاکستانی کوچز نے آسٹریلیا، نیپال اور بنگلہ دیش کے بلائنڈ کھلاڑیوں کو تربیت دی ہے ۔سید سلطان شاہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں افغانستان کو ممبر شپ دلانے کےلئے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ انہیں ممبر شپ فراہم کی جاسکے تاکہ وہ رواں سال پاکستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں شرکت کرسکیں۔\932