پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ستمبر سے اپریل 2017ءتک تین قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان

144

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ستمبر سے اپریل 2017ءتک تین قومی ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق پی بی سی سی ٹی 20 ٹرافی آئندہ ماہ کے آخری ہفتے میں بہاولپور میں کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔