پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا

119

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے 17 قومی کھلاڑیوں کے 6 ماہ کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کیٹیگری اے اور بی میں تین، تین جبکہ سی کیٹیگری میں 11کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ اے کیٹیگری کھلاڑیوں کو 12ہزار، بی کو 10ہزار اور سی کیٹیگریز کھلاڑیوں کو 9ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل نے ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی دکھانے والے اور رواں سال سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ہوم سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔