اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کرے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے ”اے پی پی“ کو بتایاکہ ورلڈ سنوکر کپ آئندہ ماہ نومبر کے تیسرے ہفتے میانمر میں منعقد ہو گا جس میں دنیا بھر سے 52 سے 55 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔