پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے …

اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے چیئرمین طارق رحمان سے ٹیلی فون پر نہایت دوستانہ اور خوشگوار گفتگو کے دوران ان کی جماعت کی عام انتخابات میں تاریخی اور شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہےجو بیگم خالدہ ضیا کی میراث پر استوار ہوں گےاور دونوں ممالک امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔