31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان بچوں کوویکسین کی فراہمی اوررسائی میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، نگراں...

پاکستان بچوں کوویکسین کی فراہمی اوررسائی میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی بل گیٹس سے ملاقات میں گفتگو

- Advertisement -

دبئی۔2دسمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے ملک بھرمیں بچوں کوویکسین کی فراہمی اوررسائی میں اضافہ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ہفتہ کودوبئی میں کوپ28 کانفرنس کے موقع پرنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بل اینڈمیلینڈا گیٹس فاونڈیشن کے شریک چئیرمین بل گیٹس نے ملاقات کی جس کے دوران پاکستان میں پولیوکے خاتمہ کیلئے کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکے انسداد کیلئے جاری مہم سے آگاہ کیا اورکہاکہ پولیووائرس کے خاتمہ کیلئے پاکستان کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے ملک بھرمیں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی اور ویکسین تک رسائی میں اضافہ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ملاقات میں بل اینڈمیلینڈا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے بچوں میں غذائیت کی کمی ، مالیاتی شمولیت اور تخفیف غربت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ معاونت کا بھی جائزہ لیاگیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے فاونڈیشن کی جانب سے معاونت کو سراہا اور پاکستان میں سٹیم ایجوکیشن، آفات سے نمٹنے کیلئے پیشگی آگاہی وہنگامی آپریشنز اورزرعی ویلیوچینز میں قومی استعداد میں بہتری کیلئے کام کرنے کے ضمن میں فائونڈیشن کی حوصلہ افزائی کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415919

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں