31.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان بھر میں عید الفطر کی خوشیاں روایات اور جوش وخروش سے...

پاکستان بھر میں عید الفطر کی خوشیاں روایات اور جوش وخروش سے منائی گئیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):عیدالفطر کی خوشیاں سوئیوں کی بھاپ اڑاتی یا ٹھنڈی یخ میوہ جات سے سجی پلیٹ کے بغیر ادھوری ہیں، ملک بھر میں عید کی خوشیاں روایتی انداز میں منائی گئیں ۔ عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے اور اس موقع پر میٹھے میں سوئیوں کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

میٹھی عید ان کے بغیر ادھوری ہے۔ایک نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور دیہاتوں میں عید سے قبل سوئیوں کی مختلف اقسام فروخت کیلئے پیش کی گئیں اور صارفین نے ان کی خریداری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کاروباری افراد اور صارفین سب اس بات پر متفق تھے کہ عید الفطر پر میٹھا اور سوئیوں جیسا نازک میٹھا پاکستان میں عید کی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہے جو ہر عمر کے لوگوں کے لیے خوشی اور مسرت کا سبب ہے۔

- Advertisement -

عید الفطر کے پر مسرت موقع پر میٹھے سمیت مختلف روایتی کھانوں کی تیاری بھی کی جاتی ہے اور خاندان، دوست احباب اس پر مسرت موقع پر مل جل کر ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577694

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں