پاکستان بیت المال مستحق افراد کی خدمات تک آسان رسائی یقینی بنائے گا ، منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ

86
Aamir Fida Paracha
Aamir Fida Paracha

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ بیت المال مستحق افراد کی خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنائے گا ،مستحق اور ضرورت مند افراد بیت المال سے استفادہ کرسکتے ہیں۔پیرکوپاکستان بیت المال کے ہیڈ کوارٹر میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مستحق اور ضرورت مند افراد بیت المال سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کھلی کچہری میں آئے درجنوں سائلین کے مسائل سنے اور متعلقہ عملے کو ترجیحی بنیادوں پر درخواستیں نمٹانے کی ہدایت کی۔ کھلی کچہری میں سائلین نے منیجنگ ڈائریکٹر کو میڈیکل، تعلیم، معذور افراد کی بحالی اور دیگر مسائل کے حوالے سے مالی مدد کےلئے درخواستیں دیں ۔ عامر فدا پراچہ نے فرداً فرداً سائلین سے ملاقات کی اور ان کی درخواستوں پر عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کئے ۔