لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس نے بیت المال ریجنل آفس میں سہولت سنٹر کا افتتاح کیا‘ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سہولت سنٹر کے قیام کا مقصد لوگوں کو ایک ہی جگہ سہولیات فراہم کرنا ہے، ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر نئی پناہ گاہیں بنائیں گے پناہ گاہوں میں کھانا ،واش روم اور رہائش کی کوالٹی کو بہتر کریں گے پہلے مرحلے میں پنجاب کے آٹھ شہروں میں نئی پناہ گاہیں بنائیں گے‘ مرکز اور پنجاب ملکر کام کریں گے تاکہ فنڈ کا ضیاع رک سکے‘ پاکستان بیت المال کا سالانہ 6 ارب روپے بجٹ رکھا گیا ہے‘ مریضوں کے لیے 6 لاکھ روپے تک بیت المال دیتا ہے اگر کینسر کا مریض ہو اس کی کیمو تھراپی کی جا رہی ہو تو اس کی امداد کو دس لاکھ تک دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ویل چیئر کاپراجیکٹ راجن پور سے شروع کر دیا گیا ہے‘ پاکستان میں سابقہ ادوار میں بائی الیکشن میں بیت المال کا فنڈ استعمال ہوتا رہا ہے۔