پاکستان بیت المال کی طرف سے مردان میں سویٹ ہوم کا افتتاح

493
APP70-18 MARDAN: May 18 - Governor Khyber Pakhtunkhwa Engr. Iqbal Zafar Jhagra along with MD Pakistan Bait-ul-Mal Barrister Abid Waheed Sheikh inaugurating Pakistan Sweet Home. APP

پاکستان بیت المال کی طرف سے مردان میں سویٹ ہوم کا افتتاح
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اے پی پی) پاکستان بیت المال کی طرف سے مردان میںایک سویٹ ہوم کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس میں 4سے6 سال تک کے یتیم بچوں کو گھر جیسے ماحول میں پرورش اور تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس افتتاحی تقریب میں گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔پاکستان سویٹ ہوم کی اس پر وقار افتتاحی تقریب میں علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ یتیم بچوں اور ان کے لواحقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ گورنر خیبر پختونخواہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین دیکھ بھال اور تعلیمی اور تفریحی ضروریات فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری کرنے سے ہی ہم پاکستان کے روشن مستقبل کا خواب دیکھ سکتے ہیں۔