اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان بیت المال (پی بی ایم) مزید 10 ہزار یتیم بچوں کو پاکستان سویٹ ہومز (بی ایس ایچ) میں داخل کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔.پی بی ایم کے ذرائع کے مطابق پاکستان بیت المال کے مزید سویٹ ہومز آئندہ چند سالوں میں فعال ہو جائیں گے جن میں 10 ہزار یتیم بچوں کو داخل کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سویٹ ہومز مستحق بچوں کو رہائش، خوراک، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بچوں کو انگریزی زبان سمیت مختلف تربیتی کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں، پاکستان بیت المال غریب اور بے سہارا افراد کے لئے مختلف شہروں میں 7 مزید تھیلیسیمیا سنٹرز بھی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس سے غریب افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہو سکیں گی۔