اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیر سٹر عابد وحید شیخ نے کہاہے کہ پاکستان بیت المال غریبوں ، یتیموں ، بیواﺅں اور ضرورت مندوں کو علاج ، تعلیم ،بحالی اور مالی امداد کی معاونت کررہاہے ، آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے ، سویٹ ہومز ، چائلڈ سپورٹ پروگرام، تھیلیسیمیا سنٹرز …
پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیر سٹر عابد وحید شیخ کااے پی پی کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیر سٹر عابد وحید شیخ نے کہاہے کہ پاکستان بیت المال غریبوں ، یتیموں ، بیواﺅں اور ضرورت مندوں کو علاج ، تعلیم ،بحالی اور مالی امداد کی معاونت کررہاہے ، آئندہ مالی سال کیلئے ساڑھے سات ارب روپے کے بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی ہے ، سویٹ ہومز ، چائلڈ سپورٹ پروگرام، تھیلیسیمیا سنٹرز ،گریٹ ہومز ، ووکیشنل سکول، قومی مراکز برائے بحالی مزدور اطفال جیسے انقلابی منصوبوں کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، خواتین کو بااختیار بنانے کے مراکز کا دائرہ پورے ملک میں وسیع کیا جائے گا، اسلام آبادکے بعد بلوچستان میں بھی تھیلیسمیا سنٹرز بنائیں گے، پاکستان بیت المال معاشرے کے غریب اور مستحق افراد کی مالی معاونت اور سہولیات کی فراہمی پروگرام کو جدید بنیادوں پر استوار کررہاہے، بائیومیٹرک مالی امداد کی تقسیم کو شفاف بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرا دیا ہے‘ پاکستان بیت المال کی کاوشوں سے کینسر اور ہیپا ٹائٹس جیسے امراض کےلئے ادویات کی قیمت میں 70 فیصد تک کمی آئے گی۔ گزشتہ روز ”اے پی پی“ سے خصوصی انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان بیت المال غیر سرکاری تنظیموں کی مدد سے تعلیم، صحت اور خود کفالت کے میدان میں اب تک 8لاکھ 32ہزار 858مستحقین کو مسفتید کر چکاہے ۔








