- Advertisement -
اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے ،وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیں جنہیں اللہ پاک اس سعادت کے لئے منتخب کرتاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بیت المال ہیڈ کوارٹرز میں حج کی سعادت حاصل کرنے والے ملازمین کیلئے منعقدہ قرعہ اندازی کی تقریب میں کیا۔ پاکستان بیت المال کے خوش قسمت ملازمین میں ضلعی دفتر مہمند سے محمد طیب ، نوشکی سے سید علی شاہ، ہیڈ آفس سے محمد سعید اور گانچھے سے غلام حسین شامل ہیں۔ آخر میں ایم ڈی بیت المال نے قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیبوں کو مبارکباد بھی دی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415459
- Advertisement -