- Advertisement -
برسلز۔1ستمبر (اے پی پی):ویلندرن کرکٹ کلب میں پاکستان اور بیلجیئم کی دوستی کی علامت کے طور پر ایشین کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلا گیا۔ بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بیلجیئم میں پاکستانی سفیر رحیم حیات بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔
- Advertisement -
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ دراصل پاکستان اور بیلجیئم کے مابین دوستی کا مظہر تھا، کرکٹ مشترکہ شوق ہے، سپورٹس ڈپلومیسی کمیونٹیز کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
- Advertisement -