پاکستان بیلجیئم دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا اجلاس،فریقین کا دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار

209
Foreign Office
Foreign Office

برسلز۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان بیلجیئم دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیسرا اجلاس بیلجیئم کے شہر برسلز میں منعقد ہوا۔

ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (یورپ) سفیر شفقت علی خان نے پاکستان جبکہ دوطرفہ امور کے ڈائریکٹر جنرل، سفیر جیروئن کورمین نے بیلجیئم کی طرف سے قیادت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، علمی اور ثقافتی تبادلوں، قونصلر معاملات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا جامع جائزہ لیا۔

اس موقع پر کثیرالجہتی فورمز اور علاقائی پلیٹ فارمز پر پاکستان بیلجیئم کی شراکت داری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اپنے مشترکہ دوطرفہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بروقت مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔