پاکستان بین الاقوامی سیاحوں کو اعلی معیاری سہولیات فراہم کرتا ہے، پاکستانی سفیر احمد حسن

112
غیر وابستہ تحریک کے سربراہی سطح کے رابطہ گروپ کا اجلاس ، تحریک کے چیئرمین الہام علیوف کی کووڈ-19 کے باعث دنیا پر پڑنے والے منفی اثرات کے تدارک اور بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی پینل کے قیام کی تجویز

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر محمد حسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت سیاحوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے تمام شعبوں بشمول کوہ پیمائی، ایڈونچر اور مذہبی سیاحت کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پیر کو یہاں موصول ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے متعلق ایک آن لائن سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا، جس کا اہتمام جکارتہ میں پاکستانی سفارت خانہ کے چانسری میں کیا۔

پاکستانی سفیر محمد حسن نے معیشت میں سیاحت کے شعبے کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور سیاحت کے فروغ میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کی کوششوں کو سراہا۔ اس تقریب میں انڈونیشیائی ٹریول ایجنسیوں، مہمان نوازی کی صنعت اور میڈیا کے60 سے زائد نمائندوں اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ، پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے عملی طور پر شرکت کی۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے سیاحت کے شعبے کے منفرد پہلوئوں اور مختلف مقامات کے بارے میں گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان آنے کے خواہشمند انڈونیشین سیاحوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انڈونیشیا کی طرف سے، مقررین میں اندیک سوسینتو بیلی ، جو بلی دی بیک پیکر المعروف حاویلاہ اور ٹریول بلاگر اینووائی شامل تھے جو پہلے بھی پاکستان کا دورہ کر چکے تھے۔ پاکستان کی سیر میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انڈونیشین مقررین نے سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

بیلی اور دیگر انڈونیشیائی مقررین نے پاکستان میں اپنے تجربات کا تبادلہ کیا اور پاکستانی عوام کی دوستی، مہمان نوازی، پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے سیمینار کے انعقاد پر سفارتخانے کی کوششوں کی تعریف کی اور اس بات کا اعتراف کیا کہ اس طرح کی تقریبات سے انڈونیشیائی باشندوں میں پاکستان کی غیر استعمال شدہ سیاحتی صلاحیت کے بارے میں مزید آگاہی پیدا ہوگی۔

پاکستان کی طرف سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی بختاور، پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی سعدیہ اور پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے نائب صدر ملک عظمت اعوان نے پاکستان کے فروغ پذیر سیاحتی امکانات اور سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت پاکستان کے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔ سفارت خانے نے شرکا کو پاکستان کی سیاحتی صلاحیت کے بارے میں رہنمائی کتب بھی تقسیم کیں ۔ آخر میں شرکا کی روایتی پاکستانی اور انڈونیشین کھانوں سے تواضع بھی کی گئی ۔