اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارنے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام کومکمل کرنے کے عزم کااعادہ کیاہے۔ وزیرخزانہ نے یہ بات جنیوامیں کلائمٹ ریزیلئینٹ پاکستان کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے سائیڈلائن پرپاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے چیف ناتھن پورٹر سے ملاقات میں کہی۔
ملاقات میں ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلیوں کے تناظرمیں علاقائی معیشتوں کیلئے پیداہونے والے چیلنجوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیرخزانہ نے آئی ایم کے پروگرام کومکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔