اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر صبا شمیم جدون یو این گیمز کی تقریبات میں شرکت کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرتگال پہنچ گئیں ہیں۔ اس سے قبل وہ 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلی گئی 19 ویں ایشین گیمز میں بھی قومی تائیکوانڈو ٹیم کے ساتھ بطور منیجر شرکت کر چکی ہیں۔