24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومتازہ ترینپاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی...

پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کیلئے بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے پر عزم ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

- Advertisement -

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کیلئے بیلا روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے پر عزم ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے بات کر کے خوشی ہوئی اور انہیں دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ الیگزینڈر لوکاشینکو کا انتخاب ان کی قیادت پر بیلاروس کے عوام کے مسلسل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں باہمی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی کے لیے ان کے ساتھ کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں