پاکستان تحریک انصاب اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کردی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

72
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی منشور کے وعدے کو پورے کرتے ہوئے پیٹرولیئم ڈویژن کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیلِ نو کردی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پٹرولیم ڈویژن میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں میں آئل اورگیس سیکٹر کی ممتاز شخصیات کو چیئر پرسن تعنیات کیا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی دفعہ سوئی سدرن بورڈ کی چیئرپرسن ایک خاتون ہیں۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو اس بورڈ کی چیئرپرسن تعنیات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ سابقہ گورنر سٹیٹ بینک ہیں اور اس کے علاوہ اقوام متحدہ میں سینئر پوزیشنز پر اپنی خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ دلاور عباس شاہ سوئی ناردرن گیس کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ان کا تیل اور گیس کے شعبے میں چار دہائیوں پر محیط وسیع تجربہ ہے۔ اس کے علاوہ وہ سینیٹر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ قمر شریف کو او جی ڈی سی ایل بورڈ کا چیئرپرسن منتخب کیا گیا ہے۔ وہ پٹرولیم میں ڈاکٹریٹ رکھتے ہیں اور ان کے 40 سال کے تجربے میں شیل انٹرنیشنل اور سعودی آرامکومیں اعلیٰ عہدوں پر خدمات نمایاں ہیں۔ ایک اور نمایاں نام شمس الدین شیخ کا ہے جو کہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرپرسن ہوں گے۔ انہوں نے امریکا سے ایم بی اے اور ایم ای انڈسٹریل انجینئرنگ کر رکھی ہے۔ انہوں نے اینگرو کارپوریشن میں اعلیٰ عہدوں پر 28 سال سے زیادہ خدمات سرانجام دی ہیں۔ ان تمام نمائندگیوں میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران تکنیکی، قانونی صنعتی، بینکاری اور منیجمنٹ کے تجربے کے حامل ہوں تاکہ ان اداروں میں اصلاحات لائی جا سکیں اور ان کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔