31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان تحریک انصاف قومی مفاد کیلئے کام کرے،محسن شاہنواز رانجھا

پاکستان تحریک انصاف قومی مفاد کیلئے کام کرے،محسن شاہنواز رانجھا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہنواز رانجھا نے پاکستان تحریک انصاف سے کہا ہے کہ وہ قومی مفاد کیلئے کام کرے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو دوہرا معیار ترک کر دینا چاہیے، لوگ اب پی ٹی آئی کی حقیقت جان چکے ہیں اور اسے چھوڑتے جا رہے ہیں کیونکہ آنے والی سیاست میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت کوئی بھی جماعت پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملک کے دورے کرنا اور عوام سے ملنا آصف علی زرداری کا جمہوری حق ہے، حزب اختلاف کو ایشوز پر سیاست کرنی چاہیے اور غیر ضروری معاملات میں الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48208

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں