پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے آمدہ آئندہ انتخابات کے لئے 34 حلقوں سےپارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

192
پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے آمدہ آئندہ انتخابات کے لئے 34 حلقوں سےپارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے آمدہ آئندہ انتخابات کے لئے 34 حلقوں سےپارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے،11 حلقوں کے ٹکٹ بعد میں جاری کئے جائیں گے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں یہ لسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے نامزدامیدواروں کی منظوری دے دی۔آزادکشمیر میں 300 امیدواروں کی جانب سے 45 نشستوں پرپارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی گئی تھیں۔

جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں ایل اے ون ڈڈیال سے اظہر صادق،ایل اے ٹو اسلام گڑھ ظفر انور،ایل اے تھری میرپور شہر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،ایل اے چار کھڑی چوہدری ارشد حسین،ایل اے6 سماہنی علی شان سونی،ایل اے 7 بھمبھر شہرچوہدری انوار الحق،ایل اے 8 کوٹلی ظفر اقبال ملک،ایل اے 11 سہنسہ چوہدری محمد اخلاق،ایل اے 12 چڑہوئی شوکت فرید،ایل اے 14 غربی باغ میجر ر لطیف خلیق،ایل اے 15 وسطی باغ سردار تنویر الیاس خان، ایل اے 18عباسپور عبدالقیوم نیازی،ایل اے 19 ہجیرہ سردار ارزش سدوزئی،ایل اے 22 پاچھیوٹ سردار محمد صغیر چغتائی،ایل اے 24بلوچ فہیم اختر،ایل اے 25 اپر نیلم سردار گل خنداں، ایل اے 26 لوئر نیلم میاں شفیق جھاگوی،

ایل اے 27 کوٹلہ سردار تبارک علی،ایل اے 28 چوہدری رشید،ایل اے 29 مظفرآباد شہرخواجہ فاروق احمد،ایل اے 30 محمد رشید،ایل اے 31 کھاوڑہ راجہ منصور خان،ایل اے 33 لیپہ دیوان علی خان چغتائی،ایل اے 34 ریاض احمد ،ایل اے 35 چوہدری مقبول احمد،ایل اے 36 حافظ حامد رضا،ایل اے 37 محمد اکمل سرگالہ،ایل اے 38 چوہدری اکبر ابراہیم،ایل اے 39نازیہ نیاز،ایل اے 40 محمد سلیم بٹ،ایل اے 41 دیوان غلام محی الدین دیوان،ایل اے 42 محمد عاصم شریف،ایل اے 43 جاوید بٹ،ایل اے 45 عبدالماجد خان کو نامزد کیا گیا ہے۔قانون سازاسمبلی کے حلقہ ایل اے9،10،13،16،17،20،21،23،32 اور ایل اے 44 کے ٹکٹ جاری نہیں کئے گئے۔