اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق درخواستیں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے نام بھجوائی جا سکتی ہیں۔ یہ درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پتے پر بھجوائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سینیٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی سے خالی ہونی والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہونا ہے۔