اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں جلسے کے انعقاد کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر مراسلہ بھیج دیا ہے۔
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گلِ کی سربراہی میں منتظم مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف زاہد حسین کاظمی اور رکن قومی اسمبلی کنول شوذب پر مشتمل وفد نے ڈی سی اسلام آباد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اورڈی چوک جلسے کے حوالے سے تحریری مراسلہ ڈپٹی کمشنر کو جمع کروایا۔
تحریک انصاف کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف 27 مارچ کو ڈی چوک میں عوامی اجتماع منعقد کرے گی جس سے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان خطاب کریں گے۔