پاکستان تحریک انصاف کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کرنل مجیب الرحمٰن کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار

49

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کرنل مجیب الرحمٰن کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ارض پاک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے حوالے سے افواج پاکستان کا بے مثال کردار قابلِ تحسین ہے، کرنل مجیب الرحمٰن شہید جیسے جری افسران قوم کے حقیقی ہیروز ہیں۔ کرنل مجیب الرحمٰن شہید کی شجاعت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے جوانوں کے ہمراہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی پوئی دیوار ہے، کرنل مجیب الرحمٰن شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دعا ہے کہ اللہ کریم کرنل مجیب الرحمٰن شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاءفرمائیں۔ دوسری جانب سے ہولی کے تہوار ہر تمام مرکزی قائدین نے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو ہولی کا پرمسرت تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ رنگوں سے سجا یہ تہوار ہمارے ہندو بھائیوں کیلئے امن و آشتی اور راحت و خوشحالی کا ذریعہ بنے۔