پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جلد بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا،سینیٹر شبلی فراز کا "فریڈم آف دی پریس اینڈ ریزولیشن آف میڈیا کرائسس ” سیمینار سے خطاب

172
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جلد بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا،سینیٹر شبلی فراز کا "فریڈم آف دی پریس اینڈ ریزولیشن آف میڈیا کرائسس " سیمینار سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جلد بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا،سینیٹر شبلی فراز کا "فریڈم آف دی پریس اینڈ ریزولیشن آف میڈیا کرائسس " سیمینار سے خطاب

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ،آزاد میڈیا جمہوریت کے فروغ اور شہریوں کے بنیادی مسائل اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے‘ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جلد بل پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، بدقسمتی سے اپوزیشن نے صحافیوں کی تنخواہوں اور تحفظ سے متعلق بل مسترد کیا جو کہ افسوسناک امر ہے ‘ کوئی بھی ادارہ‘ سیاسی جماعت یا تنظیم اپنے آپ کو وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نہ کرسکے تو وہ پیچھے رہ جاتی ہے‘ صحافتی تنظیمیں اور پریس کلبز اپنی ممبر شپ کے عمل کو مزید شفاف بنائیں تا کہ اہل لوگوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے ۔وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں "فریڈم آف دی پریس اینڈ ریزولیشن آف میڈیا کرائسس ” سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی تاریخ پر ناز اور ماضی پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھے کہ اب کہاں کھڑے ہیں تو وہ ہی جدوجہد اور رول ماڈل آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک بہت ہی چیلنجنگ پیشہ بن چکا ہے‘ ہر وہ شخص صحافی ہے جس کے پاس کیمرا ہے اور اسکی رسائی سوشل میڈیا تک ہے ‘ان نئے دور کے چیلنجز اور تقاضوں کو مد نظر رکھنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کا بنیادی احساس اس کی تاریخ ہوتی ہے جو اسکے سفر کا سنگ میل بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ آزادی اظہار یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ میڈیا اور پریس کے ساتھ تعلق بہتر ہو،اسکے بغیر سیاسی حکومت اور جمہوریت کو پذیرائی اور مضبوطی نہیں مل سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے عرصہ میں بطور وزیر اطلاعات صحافیوں اور میڈیا کے ساتھ بہتر تعلقات استوار رہے ‘ اخبارات اور میڈیا ایک گلدستہ کی مانند ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے اپیل ہے وہ مخصوص ایشو کو لیکر چلنے کی بجائے مجموعی طور پر عوام کے مسائل کو اجاگر کرے ‘حکومت کے اچھے کاموں کو پذیرائی ملنی چاہئیے اور جہاں غلطی ہو وہاں تنقید بھی میڈیا کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو بلاتخصیص حکومت اور میڈیا پر تنقید کرنی چاہیے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بل پارلیمنٹ میں لائے ہیں ‘جرنلسٹ سکیورٹی اینڈ سیفٹی بل پر تیزی سے کام جاری ہے ‘ اس بل میں عامل صحافی کی تعریف بھی درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کے ایشو پر پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کرایا لیکن بدقسمتی سے اپوزیشن نے مسترد کر دیا ‘ یہ افسوسناک واقعہ ہے ‘حکومت ایسا میکنزم چاہتی ہے کہ صحافتی اداروں میں بروقت تنخواہیں مل سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہائوسز کو اشتہارات کی مد میں بقایات جات کا فی حد تک ادا کردیئے ہیں‘ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے ساتھ ساتھ پچھلی حکومت کے بقایاجات بھی ادا کیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19پوری قوم کے لئے خطرہ ہے وہی فرنٹ لائن پر کام کرنے والے صحافیوں کے لئے بھی خطرہ ہے ‘ اس دوران بھی صحافیوں نے بہترین خدمات سرانجام دیں ‘صحافیوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صحافیوں سے متعلق اس سمینار کی سفارشات اور تجاویز کا احترام کرے گی ۔