پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غربت ،ناانصافی اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے’ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ

68
ملک میں گندم کی کوئی کمی نہیں ، اسٹریٹجک ذخائر تسلی بخش ہیں، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا پریس کانفرنس سے خطاب

رحیم یارخان۔ 27 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غربت ،ناانصافی اوربدعنوانی کے خاتمے کےلئے پرعزم ہے‘ حکومت کی ساری توجہ پسے ہوئے طبقات کواپنے پا¶ں پرکھڑاکرنے پرہے‘ عام آدمی کے مسائل حل کرنے کےلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرہا¶سنگ اینڈورکس طارق بشیرچیمہ نے ڈپٹی کنونیئرجنوبی پنجاب انصاف سپورٹس اینڈکلچرل فیڈریشن مون چوہان اوررہنماتحریک انصاف عدنان سنی چوہان سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن وسلامتی اورترقی کےلئے وزیر اعظم عمران خان اپنارول بخوبی اداکررہے ہیں‘ تیزرفتار تعمیر وترقی پی ٹی آئی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے‘ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کومعاشی طاقت بنانے کاخواب ضرورشرمندہ تعبیرہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ورثے میں ملے ہوئے بحرانوں پرقابوپانے کےلئے سرگرم ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے راستوں پرگامزن ہونے جارہا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن فری پاکستان کی بنیادرکھ دی گئی ہے۔ضلع رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کاگڑھ ہے ‘نوجوان قیادت ہی پارٹی کاقیمتی سرمایہ ہیں۔